سیدناابوبکر صدیقؓ کےیوم وصال پرکانفرنسز،تقریبات اوراجتماعات

January 27, 2022

لاہور(خبر نگار)حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے یوم وصال کے موقع پر مختلف تاجدار صداقت،سیدنا صدیق اکبرؓ کانفرنسز، تقریبات اوراجتماعات کا انعقاد کیا گیا ،اس مو قع پر مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا صدیق اکبرؓ اُمت میں سے نظام مصطفےٰؐ نافذ کرنے والے پہلے حکمران تھے ،خلیفہ اول کا دور خلافت خدمت دین اورخدمت انسانیت کا ایک قابل رشک دور ہے۔جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں سیدنا صدیق اکبرؓ کانفرنس ہوئی، کانفرنس سے علامہ قاری محمد زوار بہادر،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،مولانا محمدنعیم اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں لاہور پر یس کلب میں عظمت صدیق اکبرؓ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئےا سلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر نے کہاہے کہ امت رسول ؐپاک میں سب سے بڑے عاشق رسول ؐاور مومن ابوبکر صد یق اکبرؓ ہیں۔ اس موقعہ مولانا عبدالرئوف ملک، ʼمولانا عبد الغفار روپڑی، ʼمولانا سرفراز احمد اعوان، ʼمولانا شفیع جوش ʼ،مولانا سید عبدالخبیر آزاد، ʼمولانا قاری زوار بہادر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔علاوہ ازیں مختلف تقریبات اوراجتماعات سے خطاب کرتے ہوئےعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، میاں رضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکرودیگر نےکہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے سب سے پہلے محافظ حضرت ابوبکر صدیق ؓتھے ۔مزید برآں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ”تاجدار صداقت ؓ“کانفرنس ہوئی۔محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ایوانِ اوقا ف میں منعقدہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کانفرنس سے ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مرکز اہل سنت جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ اولڈ کیمپس میں سیدنا صدیق اکبرؓ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سےجمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے خطاب کیا۔