پروفیسر ڈاکٹرزاہد کمال صدیقی پرنسپل کالج آفتھلمالوجی کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا تعینات

January 27, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی ’’پروفیسر آف آفتھلمالوجی ‘‘کوکالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائینسز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا پرنسپل تعینات کر دیاہے ۔ ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی ساہیوال ٹیچنگ میڈیکل کالج میں پرنسپل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ، اس حوالےسے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔