یوم صدیق اکبرؓ پر ریلی‘ عام تعطیل سرکاری تقریبات کے انعقاد کا مطالبہ

January 27, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سربراہ اہلسنت و الجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے متعلق خود نبی اکرمؐ نے فرمایا کہ میں نے ہر ایک کے احسان کا بدلہ چکا دیا سوائے ابوبکرؓ کے۔ حکومت 22جمادی الثانی کو انکے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان اور سرکاری سطح پر کانفرنسز‘ تقریبات‘ سیمینارز اور کنونشنز کا انعقاد کرے۔ بدھ کو آبپارہ چوک تا نیشنل پریس کلب مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر سربراہ اہلسنت و الجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مسعودالرحمان عثمانی، مولانا ربنواز طاہر، حافظ نصیر احمد، مفتی تنویر عالم، مولانا عبدالرحمان معاویہ، مولانا عبدالرزاق حیدری، مولانا عبدالخالق، تاجر رہنما اجمل بلوچ، سیاسی رہنما عالمگیر خان اور دیگر نے