خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف دو ماہ کا رہ گیا

January 27, 2022

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے )خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ اگلے دو سے اڑھائی ماہ کا رہ گیا ہے ،حالیہ بارشوں کے باوجود خانپور ڈیم سے جڑواں شہروں کو پانی کی بہتری نہ آسکی بلکہ معمول سے کم پانی کی سپلائی جاری ہے ، حکام کے مطابق خانپور ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز میں زیادہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے صرف ڈیڑھ فٹ پانی ہی آسکا ہے ، خانپور ڈیم 1982فٹ پر بھرا جاتا ہے ، اس وقت ڈیم میں پانی کی سطح 1941فٹ ہے ،پانی کی یہ مقدار کم سپلائی کے ساتھ اڑھائی ماہ جبکہ پوری سپلائی کے ساتھ صرف ڈیڑھ ماہ کیلئے ہی ہو گی، اگر اس دوران ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز میں اچھی بارشیں نہ ہوئیںتو پانی کی صورتحال مزیدخراب ہو جائیگی، حکام کے مطابق دونوں کینٹ بورڈز ایریاز کیلئے معمول کے مطابق خانپور ڈیم سے یومیہ 12 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے مگر اب 7ملین گیلن فراہم کیا جا رہا ہے۔