شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کر کے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر

January 27, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنرطاہر فاروق نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور فوری احکامات جاری کئے۔ انہوں نے بزرگ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے۔ انکی درخواستوں پر احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ان درخواستوں پر کارروائی کرکے دفتر ڈپٹی کمشنر کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔