پی ایس ایل کا آغاز، کراچی کی سیاست ٹکراؤ کی جانب، احوال ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

January 27, 2022

کراچی (جنگ نیوز)سب سے بڑے اسٹارز سے سجی پی ایس ایل کا آج آغاز۔ ایم کیو ایم سڑکوں پر آگئی، پولیس سے تصادم بھی ہو گیا لگتا ہے کراچی کی سیاست پھر ٹکراؤ کی جانب گامزن ہے۔ اِس اہم موضوع پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ اِدھر شہزاد اکبر کے جانے کے بعد جہانگیر ترین گروپ کا بڑا شکوہ دور اور اعلانیہ واپسی کا راستہ کھل گیا۔ مہنگا آٹا حکومت کنٹرول کرے تو عوام مانے گی۔ اور ٹرانسپیرنسی رپورٹ ایک طرف، باقی اعتراضات بھی ہیں۔ ٹاپ لیول کرپشن کا اقرار تو خود حکومت کرتی رہی ہے۔ اِن دیگر موضوعات کو بھی شو میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔