اسپیس ایکس کا بے قابو راکٹ چاند سے ٹکرانے کیلئے آگے بڑھنے لگا

January 27, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) خلامیں تقریباً سات سال تک آوارہ پھرنے کے بعد اسپیس ایکس کا بے قابو راکٹ چاند کے ساتھ ٹکرانے کیلئے آگے بڑھ رہا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹکرائو ہوگا جس میں انسانی عمل دخل نہیں۔

توقع ہے کہ یہ راکٹ مارچ کے ابتدائی دنوں میں چاند سے ٹکرا جائے گا۔ یہ بوسٹر راکٹ فالکن نائن اسپیس کرافٹ کا حصہ تھا، اسے فروری 2015ء میں فلوریڈا سے نیشنل اوشنک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن کا سیارچہ خلاء میں روانہ کرنے کیلئے چھوڑا گیا تھا۔

تاہم، سیارچہ روانہ کرنے کے بعد راکٹ میں زمین پر واپسی کیلئے ایندھن تھا اور نہ اتنی توانائی کہ یہ زمین اور چاند کے درمیان کشش ثقل سے باہر جا سکے۔ چار میٹرک ٹن وزنی یہ راکٹ 2.58؍ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چاند کے خط استوا سے ٹکرائے گا۔