کورونا بے لگام، مزید 15مریض جاں بحق، 5196 نئے کیسز

January 27, 2022

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر،این این آئی، ٹی وی رپورٹ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس دوران مزید15افراد چل بسے جبکہ 5 ہزار 196نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی کورونا کا شکار ہو گئے،ملک میں فعال کیسز کی تعداد 86؍ ہزار سے تجاوز کر گئی، کراچی میں کورونا بے لگا ہوگیا، شرح 41فیصد تک پہنچ گئی، ادھر مژبت کورونا کیسز پر راولپنڈی میں 9 تعلیمی ادارے 3 فروری تک بند اور بھمبر میں مزید ایک سکول سیل کر دیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 5 ہزار 196 کیسز سامنے آئے جس کت بعد کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہو چکی ہےاور مزید 15 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔