اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن

January 27, 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 127 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

حصص بازار اس اضافے کے بعد 45 ہزار 83 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 181 رہی۔

بازار میں آج 17 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 57 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ارب روپے کم ہوئی ہے، جو کاروبار کی بندش پر 7 ہزار 704 ارب روپے ہے۔