عمیر بھٹی اور کاشف بھٹی کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

January 28, 2022

راچڈیل(نمائندہ جنگ) عمیر ضیا بھٹی ممبر سویڈن کونسل ، مسلم لیگ ن سویڈن کے سینئر رہنما کاشف عزیز بھٹی نے راچڈیل میں کوارڈینیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں پاکستان کے حالات ،حکومت کی کارکردگی اورآزاد میڈیاپر گفتگو ہوئی،اس موقع پر خواتین کے ملک کی ترقی میں کردار اور ضرورت اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بھی تبادلہ خیالات ہوا۔بیرسٹر امجد ملک نے وفدکے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ انہوں نے وفد کے ارکان کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر بھی پیش کی۔