راجہ سجاد حسین کے بھائی فیاض حسین مانچسٹر میں انتقال کرگئے

January 28, 2022

مانچسٹر( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ سجاد حسین کے چھوٹے بھائی فیاض حسین 51 برس کی عمر میں مانچسٹر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم راجہ فیاض حسین کی نماز جنازہ دارالعلوم گھمگھول شریف مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی اورانہیں مانچسٹر کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ انہوں نے بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگواران میں چھوڑا ہے ۔مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ انتقال پر نارتھ ویسٹ کے مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے اپنے الگ بیانات میں راجہ سجاد حسین اور ان کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے راجہ سجاد حسین کو فون کرکےمرحوم راجہ فیاض حسین کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعا کی،دیگر تعزیت کرنے والوں میں شیڈو وزیر انصاف افضل خان، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن،کونسلر عابد چوہان،زبیر گل،بیرسٹر امجد ملک، صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری،ہارون کھٹانہ، چوہدری عبد الکریم، شہزاد بیگ،ریاض یوکے،علامہ شاہجہان مدنی،سالسٹر شعیب تاج،خالد فیض،ادریس فیض ،راجہ شاھد،راجہ خورشید فیض،حسن شاہ، آصف، افضال، فیصل،راجہ مجید،ملک امتیاز،ملک عابد، قاری جاوید اختر چشتی،فراز بھٹی،قمر بھٹی،راجہ وحید لہری،محبوب خان، چوہدری شہباز سرور، صفدر بلوچ، شاھد حسین،رانا ضیا اسلم،تیمور یعقوب،باسط بٹ،زین حسین،گوگا،راجہ اشفاق حسین، راجہ افتخار یونس، قاری معین اختر، اور دیگر شامل ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔