تابوت میں2 غیرقانونی تارکین وطن کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام

January 28, 2022

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہری نے امریکا کے جھنڈے میں لپٹے تابوت میں 2 غیر قانونی تارکین وطن کو سمگل کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے امریکی عدالت انصاف کے حوالے سے بتایا کہ 33سالہ مشتبہ شخص زچری بلڈ کو میکسیکو کی سرحد کے قریب سے پکڑا گیا۔ فیڈرل پراسیکیوٹر جینفیر لوری کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ میکسیکو کی سرحد کے قریب گاڑی میں تابوت کو لے جانے والے شخص کی شک کی بنیاد پر چیکنگ کی گئی جس پر ملزم نے بتایا کہ وہ بحریہ کے ہلاک سپاہیوں کے تابوت لے کر جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق تابوت کی حالت کافی خراب تھی اور اس پر امریکی پرچم کو ٹیپ کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ تابوت میں موجود دونوں افراد زندہ تھے، دونوں افراد نے اعتراف کیا کہ وہ ریور گرانڈے دریا کو پار کر کے امریکا میں داخل ہوئے تھے اور ایک شخص کو ٹیکساس کے شہر سان انتیونیو لے جانے کے لیے پیسے دیئے تھے۔اس جرم کی پاداش میں زچری بلڈ کو عدالت نے 5 سال قید کے علاوہ 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔