امریکہ کا ڈیجیٹل چپ کی سب سے بڑی فیکٹری لگانے کا اعلان

January 28, 2022

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) ڈیجیٹل شعبے کی ایک بڑی امریکی کمپنی انٹل کارپوریشن نے کہا ہے کہ وہ 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے امریکی ریاست اوہائیو میں ڈیجیٹل چپ بنانے کا دنیا کا سب سے بڑا پلانٹ قائم کرے گی۔ کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹ اور دیگر الیکٹرانک آلات کی مانگ میں اضافے سے ان میں استعمال ہونے والے بنیادی پرزے سیمی کنڈیکٹر کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ چپ کہلانے والے سیمی کنڈیکٹرز گاڑیوں تک میں استعمال کیے جاتے ہیں۔