شہریار خان اٹلی میں سرمایہ کاری کےاعزازی کونسلر مقرر کردیئے گئے

January 28, 2022

میلان ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر شہریار خان کو پاکستانی سفارت خانہ روم میں سرمایہ کاری کا نیا اعزازی کونسلر مقرر کر دیا گیا۔ شہریار خان 30جنوری 1977کو ملتان میں پیدا ہوئے، پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ماس کمیونیکشن میں ماسڑز کیا اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے لا گریجویشن مکمل کیا ۔ خان نے تعلیم سے فارغ ہو کر اپنے کیرئیر کا آغاز ایک بزنس مین کے طور پر کیا ۔ انہوں نے ملک میں انٹرنیٹ سروس پروائیڈر اور ڈاٹ کام کے کاروبار کو خوب وسعت ملنے کے بعد اپنے کاروباری صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور پورٹ فولیو کو مزید وسعت دینے کے لیے اٹلی میں شفٹ ہوگے ۔ شہر یار خان نے پاکستان میں متعدد کاروباری ادارے قائم کیے اور اٹلی میں ٹیلی کمیوکیشن کے شعبے قائم کیے اور ان سب میں سے زیادہ کاروباری کامیابی Quick SRL اٹلی سے حاصل کی۔ مسٹر خان ایک پاکستانی اطالوی تاجر ہیں جو کوئیک کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمے داریاں نبھا رہےہیں ۔ مسٹر خان ایک ایک اطالوی کاسمیسی برانڈ کے چیئرمین اور سی او بھی ہیں جسے شیری میلانو کہا جاتا ہے ۔ مسٹر خان کو بین الاقوامی شعبوں میں 17سال سے زیادہ کا تجربہ ہے ۔وہ ٹیلی کمیونیکشن سروسز ، تجارتی سہولتیں اور گفت وشنید سرمایہ کا انتظام ،تنظیمی ڈیزائن سیکز،مارکیٹنگ اور اسٹرٹییجک منصوبہ بندی ،میں مہارت رکھتےہیں ۔ اٹلی میں حکومت پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری قونصلر کے طور پر مسٹر خان کسٹمر سروس کےاعلیٰ سطح کے نظام کو پاکستان میں لانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ موجودہ حکومت کے وژن کے ساتھ ابھرتے ہوئے ستارے مسٹر خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اوران کی سماجی اور کاروباری ترقی میںاہم کردار کر رہے ہیں۔