گھارو ،سانحہ کیٹی بندر کو 6 روز گزرگئے، ایک اور لاپتہ ماہی گیر کی لاش برآمد ، مزید 4کی تلاش جاری

January 28, 2022

گھارو (نامہ نگار) سانحہ کیٹی بندر کو 6روز گزر گئے ایک اور لاپتہ ماہی گیر کی لاش برآمد مزید 4 ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق سانحہ کیٹی بندر میں 3 کشتیاں الٹنے سے لاپتہ ہونے والے 12ماہی گیروں میں سے اب تک 8 ماہی گیروں کی لاشیں سمندر سے برآمد کر لی گئی ہیں، جمعرات کو برآمد ہونے والی لاش کی شناخت رقیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سوات کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔