پی ایس ایل، مظاہرین پر تشدد، کورونا اور ڈیجیٹل پاکستان پراہم گفتگو”جیوپاکستان“ میں دیکھیں

January 28, 2022


کراچی (جنگ نیوز) بگل بج گیا۔ میدان سج گیا۔ پہلا ہی میچ بتا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ دھماکے دار ہوگی۔ اِدھر ایم کیو ایم مظاہرین پر تشدد کا معاملہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا لیکن الزام تراشی کی بجائے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔ پشاور میں بھی کورونا خطرناک رفتار سے پھیلنے لگا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اب سختی کرنا پڑے گی۔ اور موبائل فون سروسز پر ٹیکس بڑھنا اچھا شگون نہیں، ایسا نہ ہو کہ ڈیجیٹل پاکستان کا خواب، خواب ہی رہ جائے۔ اِن تمام موضوعات پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو”جیو پاکستان“ میں صبح 9 بجکر5 منٹ پر اہم گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبان ہیں۔