نجی میڈیکل کالجز میں MBBSاور BDSداخلوں کی فہرست جاری

January 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجی میڈیکل کالجز و جامعات میں MBBS اور BDS پروگرام میں داخلے کی میرٹ لسٹ جاری جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز و جامعات میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرام میں داخلے کی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر فاطمہ عابد کے مطابق نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز و جامعات میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرام میں داخلے کی میرٹ لسٹ جامعہ کی ویب سائٹ پرجاری کردی گئی ہے، امیدوار جامعہ کے آن لائن پورٹل پر اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کرکے اپنا اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔