بونیر کے مدرسے میں بد فعلی کا بدلہ، یاجد کا کراچی کے ہوٹل میں قتل

January 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر میں واقع ہوٹل میں چھری کے وار سے دوست کوقتل کرنے والے ملزم نے ویڈیو بیان میں اہم انکشافات کردئیے۔

ویڈیو بیان کے مطابق اسامہ نے دوست یاجد کے ساتھ ہوٹل پہنچ کر ساتھ ناشتہ کیا پھر اسے قتل کردیا، مقتول سے کئی سال تک بلیک میل کرکے بدفعلی کرنے کا بدلہ لیا گیا،ملزم اسامہ کا کہنا ہے کہ مقتول یاجد مجھے غلط کام پر مجبور کرتا تھا اور تنگ کرتا تھا.

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مقتول سے بلیک میل کرکے بدفعلی کرنے کا بدلہ لیا گیا،قاتل اسامہ کے مطابق میں اور میرا دوست یاجد بونیر سے تعلق رکھتے ہیں، ہم ایک ہی مدرسے میں ساتھ پڑھتےتھے، یہ مجھے غلط کام پر مجبور کرتا تھا، میری شکایت پر یاجد کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا،ملزم اسامہ نے بتایا کہ اس نے مجھے اس دن فون کرکے ہوٹل بلایا تھا، میں سمجھا دوستی کرنے کے لیے بلایا ہے لیکن وہ غلط حرکت کرنے لگا، اس نےچھری نکال کر مجھے ڈرایا اور مارنے لگا،اسامہ کے مطابق میں نے اسے لات ماری تو وہ دور جاگرا، میں نے اسے مکے مارے، پھر میں نے چھری کے وار کرکے اسے قتل کردیا.

اگر اسے نہ مارتا تو وہ مجھے قتل کردیتا،ملزم نے کہا کہ میں واردات کے بعد بونیر فرار ہورہا تھا کہ پولیس نے مجھے اسٹاپ سے گرفتار کرلیا، مجھ سے دوست یاجد کا فون بھی برآمد ہوا ہے،ایس ایچ او صدر عرفان میو نے بتایا کہ ملزم بونیر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جب اسے گرفتار کیا گیا۔