لاہور کے علاقے کاہنہ میں بچ جانے والا بیٹا ہی ماں اور بہن بھائیوں کا قاتل نکلا

January 28, 2022

لاہور،کاہنہ(نمائندہ جنگ) کاہنہ میں ماں ، 2بہنوں اور بھائی کو قتل کرنے والا حقیقی بیٹا نکلا۔ پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر ماں اور بھائی بہنوں کو سفاکی سے قتل کرڈالاپولیس کے مطابق کاہنہ میں 14 سال کا لڑکا اور مقدمہ کا مدعی ہی قاتل ہے۔ ملزم نے فائرنگ کر کے ماں اور بھائی بہنوں کو قتل کیا اور جھوٹی کہانی سنائی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم ویڈیو گیم پب جی کھیلتا تھا اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ زین نے گھر کی نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ملزم کو گھر والے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرتے تھے، جس پر ملزم نے گھر والوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ 19 جنوری کو لاہور کے قریب کاہنہ میں گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں، چاروں افراد کو انتہائی قریب سے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ قتل کیے گئے افراد میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کو شامل تفتیش کیا ہے گرفتار نہیں کیا۔