سندھ کے عوام تیزی سے آکر کراچی میں آباد ہوجائیں، ایاز لطیف پلیجو

January 28, 2022

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ کراچی میں سندھیوں کو آباد ہونے سے روکنے کے لیے فساد کروائے جا رہے ہیں، یہ ایجنڈا عالمی سازش کا حصہ ہے جس میں اسلام آباد سمیت انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔وہ لوگ چاہتے ہیں کہ کراچی کو جلانے والوں کو دوبارہ آگے لایا جائے مگر ان شرپسندوں میں اب وہ طاقت ہرگز نہیں رہی ہے۔اس لیے نئے راستے بنا کر انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام کوٹ میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے تھر بچائو،تھر کے وسائل بچائو کے عنوان سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔