JSMU کی ڈاکٹر افضل فاطمہ کا اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع

January 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر افضل فاطمہ نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ گزشتہ روز جامعہ کے وی سی بورڈ روم میں انسٹیٹیوٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن کے پروگرام ماسٹرز آف ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کی ریسرچ اسکالر ڈاکٹر افضل فاطمہ نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا، انہوں نے پبلک سیکٹر جامعات میں ماسٹرز ان ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کے طلباء میں جذباتی ذہانت کے تجزیاتی مطالعہ (An analytical study of Emotional Intelligence) پر انسٹیٹیوٹ برائے میڈیکل ایجوکیشن کی سربراہ پروفیسر سیدہ کوثر علی کی زیر نگرانی اپنا مقالہ مکمل کیا۔