سندھ میں سرکاری کورونا ٹیسٹ مشکوک، سنگین بدعنوانیوں کا انکشاف

January 28, 2022

کراچی (این این آئی) سندھ میں سرکاری طور پر کرونا ٹیسٹ کروانے میں سنگین بدعنوانیاں سامنے آ گئی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی لیبارٹری کا ایک دن میں 8سے 9ہزار کورونا ٹیسٹ کرنا انتہائی مشکوک ہے، کراچی سے کیے جانے والے کورونا کے ٹیسٹ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامشورو کی لیبارٹری سے کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو روزانہ 7 سے 9 ہزار کورونا کے ٹیسٹ کرتی ہے، جب کہ حیرت انگیز طور پر کراچی کی 25 سرکاری اور غیر سرکاری لیبارٹریاں لیاقت یونیورسٹی سے کم کورونا ٹیسٹ کرتی ہیں۔