حسنین شاہ قتل کیس، ایک اور ملزم گرفتار، ماسٹر مائنڈ اور شوٹرز 40 منٹ مقتول کے دفتر کے باہر انتظار کرتے رہے

January 28, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے معاملے پر زیر حراست ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔ مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم فرحان شاہ کو سی آئی اے پولیس نے رحمان پورہ سے گرفتار کیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور شوٹر جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔، ذرائع کے مطابق ملزموں نے صحافی کے دفتر کے باہر 40منٹ انتظار کیا، اجرتی قاتلوں کو سہولت کاروں نے موٹرسائیکل اور اسلحہ فراہم کیا، سہولت کار سڑک کے دوسری طرف موجود رہے جبکہ اجرتی قاتل دفتر کے سامنے کھڑے رہے، حسنین شاہ کے دفتر سے باہر آنے پر سہولت کاروں نے اجرتی قاتلوں کو اشارے سے ٹارگٹ کا بتایا ۔