3 سے 5 مہینوں میں تمام شہروں میں کیبل مکمل طور پر ڈیجیٹل پر منتقل ہوجائیگی، فواد چوہدری

January 28, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی ہو چکا ہے، آئندہ تین سے پانچ مہینوں میں تمام شہروں میں کیبل مکمل طور پر ڈیجیٹل پر منتقل ہو جائے گی۔جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ کیبل پر ایچ ڈی نہیں دیکھ پا رہے وہ بھی نئی ٹیکنالوجی سے آشنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مختصر عرصے میں ہم نے یہ انقلاب برپا کیا۔