ٹورنٹو کے پاکستانی قونصل خانے میں نادرا سروس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

January 28, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) کینیڈا میں پاکستانی تارکین وطن کو پاسپورٹ، نائیکوپ اور دیگر قونصلر دستاویزات کی بروقت اور آسان فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے ٹورنٹو میں قائم قونصل خانہ میں نادرا خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس کیلئے ضروری آلات اور سسٹم کی خریداری ہو چکی ہے اور جلد ہی اس سہولت کا افتتاح کر دیا جائیگا۔