آزاد عدلیہ نہ ہونے کا زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کا ہوا، بلاول بھٹو

January 28, 2022

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ نہ ہونے سے سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کو ہوا ہے۔ آج حکومت سلیکٹیڈ اور غیر جمہوری ہونے اور انسانی حقوق پر حملے کرنے کے باوجود کسی بھی عدالتی کارروائی کا سامنا نہیں کررہی۔ وہ جمعرات کی سہ پہر نوڈیرو ہائوس میں ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں ، سندھ بار کونسل کے اراکین اور ڈسٹرکٹ بار کی مینیجنگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کررہے تھے۔انہوں اس موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی ڈسٹرکٹ بار کے صدر صفدر غوری کو پیش کیا۔