لاہور میں دہشت گردوں کے داخلہ کی اطلاعات، پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

January 28, 2022

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ کو روکنے کیلئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق لاہور میں دس سے بارہ دہشت گردوں کے داخلہ کی خفیہ اطلاعات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے یہ دہشت کرد شہر کے مختلف اہم مقامات اور لا انفورسنگ اداروں پر دہشت گردی کا بڑا حملہ کر سکتے ہیں اس سلسلہ میں جب پنجاب پولیس کے ترجمان ڈی آئی جی کامران عادل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ نیو انارکلی دھماکہ کے بعد لاہور میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔