اِن پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا مسئلہ جلد حل کر دیا جائیگا‘ چیئرمین ایف بی آر

January 28, 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) فیصل آباد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور انکی ٹیم کے ساتھ سودمند مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں تاجروں کی طرف سے سپر مارکیٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وفد نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے چیئرمین ایف بی آر/سیکرٹری ریونیو ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی صدارت میں تفصیلی مسائل اور انکے حل کی تجاویز اور سفارشات پر گہرائی میں جا کر گفتگو ہوئی۔ اس دوران پوائنٹ آف سیلز سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر سپر مارکیٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد شاہد ممتاز باجوہ نے شرکاء کو بتایا کہ اُنکے تمام40 ممبران ایف بی آر پی او ایس سسٹم کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں، جسے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے سراہا گیا۔