سندھ ہائیکورٹ، وفاق کو ایک ماہ میں نیب کے تحقیقاتی اصول پیش کرنیکی مہلت

January 28, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایک ماہ میں نیب کے تحقیقاتی اصول پیش کئے جائیں بصورت دیگر نیب ایس او پیز معطل کر دیں گے، جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں مزید کہا ہے کہ جب تحقیقات کے لئے اصول ہی نہیں بنائے گئے تو پھر کسی کے خلاف بھی کارروائی یا تحقیقات کیسے ہوسکتی ہے؟۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو نیب تحقیقات کے طریقہ کار کے قواعد و ضوابط بنانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں دوسری ترمیم کے باعث رولز بنانے میں تاخیر ہوئی۔ نئے نیب آرڈیننس کے مطابق رولز فریم کرنے میں 120 دن کی مدت ہوتی ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اس لئے رولز ڈرافٹ کو حتمی شکل نہیں دے سکے۔ نیب رولز کا ڈرافٹ عدالت میں جمع کرادیا تھا۔