پنجاب حکومت کا فروری کو ماہ صفائی کے طور پر منانے کا فیصلہ

January 28, 2022

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں فروری کے مہینے کو ماہ صفائی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 28فروری تک صوبہ بھر کے شہروں میں نالیوں کی ڈی سلٹنگ،سڑکوں کی دن میں دو بار دھلائی،صفائی اور چھڑکاؤ،کھڑے پانی کا خاتمہ، کچی آبادیوں میں خصوصی صفائی،وال چاکنگ، بینرز،فلیکس،پوسٹرز کا خاتمہ، مساجد، مذہبی مقامات،مزاروں،قبرستانوں ،پارک،پلے گراؤنڈ، گرین بیلٹ،بس اڈے،کھلے مقامات، پلاٹوں کی صفائی،سڑکوں کے ڈیوائڈرز سے ریٹ، مٹی کا خاتمہ،بس سٹاپوں کی صفائی کی جائیگی۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 28فروری تک صفائی و آگاہی پلان ترتیب دیدیا ہےجس کے تحت صفائی کے ساتھ آگاہی فراہم کرنے کیلئے سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں، این جی اوز کے عہدیداران سے ملاقاتیں کی جائینگی۔ ڈویژن، ڈسٹرکٹ،تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کر کے ماہ صفائی کی تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔