ماں اور بچوں سمیت 14افراد اغواء

January 28, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے ماں ، بچوں اور چار لڑکیوں سمیت 14افراد اغواء ہو گئے۔ واقعات تھانہ وارث خان، پیرودھائی ، صادق آباد ، روات ، آب پارہ ،شہزاد ٹاون ، کھنہ کے علاقوں میں پیش آئے ۔ادھرتھانہ گولڑہ پولیس کو صبا شاہین نے بتایاکہ اسکے ماموں ذوالفقار اور ان کے بیٹوں نے اسکی خالہ اور اسکے پانچ بچوں کو اغواکرلیا، مجھ سے موبائل چھین لیااورمار پیٹ کی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔