اسلام آباد کا درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ

January 28, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ، گزشتہ روز اسلام آباد کا درجہ حرارت ایک ڈگری سنٹی گریڈ رہا جبکہ لہہ میں درجہ حرارت منفی 16ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔