تجاوزات آپریشن کی آڑ میں چھوٹے دکانداروں کو تنگ کیا جارہاہے، تاجروں کاالزام

January 28, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ شہرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں صرف غریب اورچھوٹے دکانداروں اورریڑھی بانوں کو پریشان کیا جارہا ہے، غیرضروری جرمانے کئے جارہے ہیں جبکہ حسین آگاہی میں بڑے بڑے مافیاز کی جانب سے مستقل تجاوزات قائم ہیں جن کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ، تاجروں شیخ زاہد،ملک طیب دیگرنے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر صورتحال کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں ۔