ایک ہی اسٹور کو 3 بار لوٹنے والا چور چوتھی بار پکڑا گیا

January 28, 2022

امریکا میں 6 دنوں کے دوران ایک ہی اسٹور کو 3 بار لوٹنے والا چور چوتھی کوشش میں ناکام، پولیس نے گرفتار کرلیا۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے میں 10 سے 16 جنوری کے دوران گھریلو اشیاء کے ایک ہی اسٹور کو 3 بار لوٹنے والے چور کو پولیس نے آخر کار گرفتار کرلیا۔

نیو جرسی میں77 سالہ اوگی لوپیز اسٹور کے مالک جو اپنے بیٹے کے ساتھ رہتے ہیں، 34 سالہ ٹریوس بلو نامی شخص نے ان کے بڑھاپے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسٹور کو 3 بار لوٹاتاہم چوتھی بارجب وہ چوری کرنے آیا تو اس بار ناکام رہا او روہاں موجود سادہ لباس کپڑوں میں ملبوس پولیس آفسر کے ہاتھ لگ گیا۔

چور کی گرفتاری میں مدد کرنے کے دوران اسٹور کے مالک کا بیٹا بھی زخمی ہوا۔