کئی میٹر لمبے اژدھے کو ہاتھوں سے پکڑنے کی ویڈیو وائرل

January 28, 2022

تھائی لینڈ میں ایک نڈر شخص کئی میٹر لمبے اور خطرناک اژدھے کو اپنے ہاتھوں سے باآسانی پکڑنے میں کامیاب ہوگیا، اژدھے کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جنوبی تھائی لینڈ کے صوبے کرابی کے ایک فارم ہاؤس میں اچانک ایک ساڑھے چار میٹر لمبا اور 10 کلو وزنی اژدھا گھس آیا، جسے وہاں کے ایک مقامی شخص نے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد قابو میں کرلیا۔

بہادر شخص نے اژدھے کو قابو میں کرنے کے بعد اسے ایک تھیلے میں بند کردیا، اس نے خطرناک اژدھے پر قابو پانے کے لیے 20 منٹ تک مسلسل جدوجہد کی اور بلآخر اژدھے کو گردن سے پکڑ کر اٹھا لیا۔

اس ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کیا گیا ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔