پیپلز پارٹی حکومت کا بلدیاتی بل آئین کی روح کے برعکس ہے، علی زیدی

January 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے ہے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا بلدیاتی بل آئین کی روح کے بالکل برعکس ہے، مافیا ہر چیز پر قابض ہونا چاہتی ہے ،اس مافیا نے 14 سال سے سندھ میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا، علی زیدی نے کہا کہ جماعت اسلامی کو مافیا نے دھوکا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہی وعدے وزیر اعلیٰ نے ٹرانسفارمیشن پلان کی میٹنگز میں کیے تھے،سوال کیا گیا کہ وعدہ کب پورا کریں گے تو وزیر اعلیٰ نے تاریخ دینے سے انکار اور بدتمیزی کی، علی زیدی نے کہا کہ جب وعدہ پورا نہیں کیا تو میں سی ایم ہاؤس میں میٹنگ سے واک آؤٹ کر گیا تھا، انہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرنے کی بجائے کالا قانون متعارف کرادیا۔اب ان کا وقت پورا ہو چکا ہے،وفاق انہیں پولیس کو اپنی ذاتی ملیشیا کے طور پر استعمال نہیں کرنے دے گا، علی زیدی نے کہا کہ ہم 27 فروری کو ہر صورت گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے۔