ضلع کیماڑی میں ہریالی پروجیکٹ کا افتتاح

January 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ اور ٹیئرفنڈکے کلسٹر لیڈمسٹر مرٹن لیچ نے ضلع کیماڑی بلدیہ جی ٹی ایس پر پائلیٹ پروجیکٹ ہریالی حب کا افتتاح کردیا اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، سیکریٹری بورڈ شہباز طاہر،ٹیئرفنڈکے کنٹری ڈائریکٹرجوناتھن جانسن، پروجیکٹ ڈائریکٹر سمُیہّ سجادو دیگر موجود تھے اس موقع پر انہوں نے پلانٹ کا تفصیلی دورہ کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت بنائی گئی ٹرینچز کا ٹوٹل رقبہ 1050اسکوائرفٹ ہے جبکہ 80 ٹن کچرے کی گنجائش ہے منصوبے کے تحت ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ٹیم مخصوص یوسیز سے سوکھا اور گیلا (کچن کا کچرا)الگ الگ اٹھانے کے بعد این جی کو جی ٹی ایس بلدیہ پر فراہم کرے گا جبکہ اس سلسلے میں یوسیز میں آگاہی مہم چلا کر شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ٹیم کو سوکھا اور گیلا کچراالگ دیں بعد ازاں گیلا کچرا(کچن کا کچرا) الگ کرکے ٹرینچز میں رکھا جائے گاجہاں سے ٹریٹمنٹ کے بعد کمپوز کی گئی کھاد کو سوکھنے کے بعد پیک کرکے فروخت کیا جائے گا یہ ٹوٹل 40 دن کا پروسیس ہوگاجس سے بہترین کھاد حاصل ہوگی اس موقع پر ایم ڈی زبیر چنہ نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے کراچی کے تمام اضلاع اور حیدرآباد، لاڑکانہ میں بھی آغاز کیا جائے گا۔