موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر شراب نوشی کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

January 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کی ہدایت پر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر شراب نوشی کے مرتکب ڈرائیورز کو چیک کیا جائے گا، کیوں کہ شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کی ایک اہم وجہ ہے،موٹر وے پولیس کو شراب نوشی چیک کرنے والے جدید بریتھ اینالائزر آلے فراہم کیے جارہے ہیں، جن کی مدد سے شراب نوش ڈرائیورز کو چیک کیا جائے گا اور مرتکب ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔