ڈیفنس میں شاپ، نصرت بھٹو کالونی میں شہری کو لوٹ لیا گیا، پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام

January 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6 میں مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو موبائل شاپ کے عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کے بعد بآسانی کر فرار ہوگئے ، علاقہ مکینوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی میں پولیس وارداتیں روکنے میں مکمل طورپرناکام ہے،علاوہ ازیں نصرت بھٹو کالونی عبدالرحمنٰ گوٹھ کے قریب 3مسلح ڈاکو شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے، بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ مکین خوف زدہ اورپریشان ہیں