دعا منگی اغوا کیس، قیدی کے شاپنگ مال فرار میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ

January 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا منگی اغوا کیس میں قیدی زوہیب علی قریشی کے شاپنگ مل سے فرار میں غفلت برتنے والے گرفتار پولیس اہلکاروں ملزم نوید اور حبیب ظفر کو پیر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نےآئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، مقدمہ اے ایس آئی محمد خالد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ملزم کو عدالت سے پرائیوٹ گاڑی میں جیل لے کر جا رہے تھے۔ ملزم نے طارق روڈ سے شاپنگ کرنے کا کہا تو مال لے گئے، ملزم مال میں پولیس اہلکار کو جھانسہ دے کرفرار ہوگیا تھا۔