ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار کا جسمانی ریمانڈ

January 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جناح اسپتال کالونی میں ذہنی معذور لڑکی سے پڑوسی پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم مختار عرف رانا کو 31 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ 28 جولائی کو پیش آیا، لڑکی کی طبیعیت خراب ہونے پر والدین نے چیک اپ کرایا تو علم ہوا۔