قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ثروت اعجاز

January 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے حکمرانوں نے نیک نیتی سے کام کیا تو مکمل ساتھ دینگے، معاشی اعشاریوں میں بہتری کے دعوؤں سے کام نہیں چلے گا، غریب مہنگائی سے شدید پریشان ہیں، قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جھٹلانے کی بجائے حکومت خود احتسابی عمل کو یقینی بنائے،کرپٹ عناصر کسی بھی صف میں ہوں بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔