جے ایس بینک کا مورٹگیج کمپنی سستے سے سستا کیساتھ اشتراک

January 29, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے صفِ اول کے بینکوں میں شامل جے ایس بینک،سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ رجسٹرڈ پاکستان کی پہلی اور واحد ریئل اسٹیٹ اور مورٹگیج کمپنی، سستے سے سستا (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے باہمی اشتراک کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس باہمی اشتراک کا مقصد اُن صارفین کو مالیاتی حل فراہم کرنا ہے جو پاکستان بھر میں کہیں بھی اپنے اور اپنے خاندان کے لیے گھر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جے ایس بینک اور سستے سے سستا (پرائیویٹ) لمیٹڈ مل کر حکومت پاکستان کی مارک اپ سبسڈی اسکیم‘‘میرا پاکستان میرا گھر‘‘کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے کم لاگت والے قرضوں کی فراہمی یا لچکدار شرحوں پر دستیاب دیگر فنانسنگ پراڈکٹس کے ذریعے پاکستان یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنا گھر خریدنے میں سہولت فراہم کریں گے۔ باہمی اشتراک کے اس معاہدے پر جے ایس بینک کے ڈسٹری بیوشن ہیڈ کنزیومر لینڈنگ، ذوالفقار علی لہری اور صدر اور سی ای او، سستے سے سستا (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ساجد حبیب نے دستخط کیے، جبکہ جے ایس بینک کے فہد صدیقی، ہیڈ آف سیکورڈ لینڈنگاور سستے سے سستا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے کاظمی برادران (آکاش کاظمی، نائب صدر،سیلز اور ارسلان کاظمی، نائب صدر مارکیٹنگ) بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ذوالفقار علی لہری نے کہاسستے سے سستا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کوخوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنا خوش آئند ہو گا۔ ہمارے اس نئے رشتے کی بنیاد اس عزم پر مبنی ہے کہ پاکستان میں گھر کے حصول کے عمل کو آسان سے آسان تر بنایا جائے۔ ہم ایک ساتھ مل کر آسان ترین پروسیس، زیادہ سے زیادہ قرضے اور کم سے کم ریٹس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ ہر پاکستانی اپنے خوابوں کے گھر کا مالک بن سکے۔ساجد حبیب صدر اور سی ای او سستے سے سستا (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہیہ شراکت داری اس بات کا عزم ہے کہ ہم مل کر ریئل اسٹیٹ اور مورٹگیج کیلئے ون اسٹاپ شاپ کے ایک اچھوتے اور با سہولت خیال کے ذریعے پاکستان کے عوام کی خدمت کریں۔