سونا فی تولہ 450 روپے سستا

January 29, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 450 روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 28ڈالر فی اونس کی کمی سے 1812 ڈالر سے کم ہو کر 1784 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 450 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 26ہزار 150 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 386 روپے کی کمی ایک لاکھ 8ہزار 153 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1470 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ۔