بینک آف پنجاب کا لکی الیکٹرک پاور کیلئے قرض کا انتظام

January 29, 2022

کراچی(جنگ نیوز) دی بینک آف پنجاب کی جانب سے لکی الیکٹرک پاور کمپنی کیلئے 7.9؍ارب روپے کے قرض کی دو قسطوں کا انتظام کرنے کے بعد کمپنی کی جانب سے بی او پی کو ورکنگ کیپیٹل کے لئے اضافی 5؍ارب روپے قرض کی تیسری قسط جمع کرنے کی ذمہ داری دی گئی جس کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود ،ڈائریکٹر بی او پی غضنفر جیلانی اور لکی سیمنٹ کے سی ا ی او محمد علی ٹبہ کے ہمراہ دونوں اداروں کے اعلی عہدیداروں نےشرکت کی۔لکی الیکٹرک پاور کمپنی 85؍کروڑ روپے کی لاگت سے کوئلے سے چلنے والا 660؍میگا واٹ پاور پلانٹ تیار کر رہی ہے۔اس موقع پر ظفرمسعود نے کہا لکی گروپ ملک کے بڑے صنعتی گروپوں میں سے ایک ہے جس کے ساتھ بی او پی کے مضبوط روابط ہیں۔محمد علی ٹبہ نے فنانسنگ کا انتظام کرنے پر بی او پی کو سراہا۔