فاسٹ بولر محمد عباس کا ہمپشائر سے معاہدہ

January 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس اس سال انگلش سیزن میں مسلسل دوسرے سال ہیمپشائر کاونٹی کی نمائندگی کریں گے ۔وہ کاونٹی سیزن کے آغاز میں دستیاب ہوں گے ۔محمد عباس ابتدائی دو ماہ کے لئے دستیاب ہوں گے ۔عباس کا کہنا ہے کہ کاونٹی کو دوبارہ جوائن کرنے پر خوش ہوں ۔ مجھے گزشتہ برس بھی ہیمپشائر کی جانب سے کھیلنا اچھا لگا تھا ۔مجھے امید ہے کہ کاونٹی کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کروں گا۔