وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان‘حکومت کی تردید

January 29, 2022


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر اہم تبدیلیوں کا امکان ہےتاہم حکومت نے کابینہ میں ردوبدل کی خبروں کی تردیدکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ، دفاع اور اطلاعات کے قلمدان تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویزخٹک کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان جبکہ فواد چوہدری وزارت دفاع میں پرویزخٹک کی جگہ لے سکتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب شیخ رشید نے کابینہ میں تبدیلیوں پر لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے کابینہ میں تبدیلی کا علم نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وزارت اطلاعات میں جانیکا ابھی وقت نہیں۔دوسری جانب وزیراعظم ہائوس نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ذرائع وزیراعظم ہائوس نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق شائع ہونے والی خبروں اور اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں کسی بھی ردوبدل کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔