پسکو میں چیف انجینئرز (بی پی ایس20) کے تبادلے

January 29, 2022

پشاور(جنگ نیوز)انتظامی امورکومدنظر رکھتے ہوئے پسکو میں چیف انجینئرز(بی پی ایس 20) کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق گل نبی سید کو چیف انجینئر(او اینڈ ایم)ٹی اینڈ جی پسکو جبکہ طاہرمعین کو چیف کمرشل آفیسر پسکو مقررکیا گیا ہے ،ان افسران نے اپنے نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے ، چیف ایگزیکٹیوپسکو نے ان افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ محنت اورلگن سے کام کریںکیونکہ صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔