واشنگٹن: برفانی طوفان آئندہ 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا

January 29, 2022

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں آنے والا برفانی طوفان آئندہ 24گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا۔

برفانی طوفان کے باعث شمال مشرقی ریاستوں میں 2فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے، برفانی طوفان کےدوران 50سے60میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کےباعث حدنگاہ ایک چوتھائی میل سے بھی کم ہوسکتی ہے، تیز ہواؤں سے پیدا ہونے والی اونچی لہروں سے ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی متوقع ہے۔

برفانی طوفان کےباعث ہفتے کی رات سے اتوار کی صبح تک موسم انتہائی سرد ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان کے پیش نظر آج امریکا آنےجانے والی تقریبا3 ہزار 400 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

برفانی طوفان کےپیش نظر10ملین افراد کے لیے اسنو وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ گورنرنیویارک، نیوجرسی نے برفانی طوفا ن کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی، بوسٹن کےمیئرنےبھی اسنو ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔