مشرف کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

January 29, 2022



سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف کرپشن انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 25 جنوری 2018 کے عدالتی فیصلے پر عملدر آمد نہ کرنے پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔